2018 کے دوران دنیا میں زلزلوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہو گا:سائنسدان

2018 کے دوران دنیا میں زلزلوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہو گا:سائنسدان


واشنگٹن (24نیوز) امریکی سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ 2018کے دوران دنیا بھر میں زلزلوں کی شدت اور تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق زمین کی حرکت کم ہونے سے 2018 میں کرہ ارض شدید زلزلوں کی زد میں رہے گا، یہ دعوی کولوراڈو یونیورسٹی کے دو پروفیسرز کی جانب سے سامنے آیا ہے جو کئی برسوں سے زمین کی ساخت اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں پر تحقیق کر رہے ہیں، سائنسدانوں نے یہ بھی کہا تھا کہ زلزلوں کا مرکز دنیا کے گرم مرطوب علاقے ہونگے۔

کولوراڈو یونیورسٹی کے پروفیسر راجر بلہام اور ریبیکا بین ڈیک کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور زمین کی حرکت کم ہونے کی وجوہات کے بارے میں کچھ حتمی طور پر تو نہیں کہا جا سکتا مگر زمین پر تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور ایٹمی تجربوں کے اثرات کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔