سب جھگڑے ایک طرف رکھ کر قومی فیصلے کرنے کا وقت آگیا:چیئرمین سینیٹ

سب جھگڑے ایک طرف رکھ کر قومی فیصلے کرنے کا وقت آگیا:چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (24نیوز) چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آپس کے جھگڑے ایک طرف رکھ کر قومی فیصلے کرنے کا وقت آ گیا ہے، اداروں کو آئین کی حدود مین رہ کر کام کرنا ہوگا، وزیر اعظم سے لے کر ٹانگے والے تک یکساں قانون کی ضرورت ہے۔


تفصیلات کے مطابق عالمی یوم صحافت پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے یادگار شہداکا افتتاح کیا،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کے کسانوں، سیاسی کارکنوں اور طلبہ کے لئے کبھی یادگار شہداء قائم نہیں ہوئی، پاکستان کی ریاست نےان تمام لوگوں کو ریاست کا حصہ نہیں سمجھا۔

رضا ربانی نے کہا کہ وفاق بچے گا تو سب کی سیاست بھی ہوگی، اگر معاشرے کو کنٹرول کیا جائیگا تو نہ صحافت بچے گی اورنہ پارلیمنٹ۔

تقریب میں نیشنل پریس کلب کی جانب سے بزرگ صحافی سعود ساحر اور سینئیر صحافی حامد میر کیلیے آزادی صحافت ایوارڈ بھی دیا گیا۔