صنعتی پیداوار دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئی

کراچی (24نیوز)صنعتی پیداوار دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئی، ستمبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار اگسست سے 8 فیصد کم رہی، تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار اگست کے مقابلے میں 7.8 فیصد کم رہی، تاہم رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کی مجموعی پیداوار گزشتہ سال سے 8.4 فیصد زیادہ ہے ، جولائی سے ستمبر تک مجموعی طور تقریبا تمام صنعتی سیکٹرز کی پیداور میں اضافہ دیکھا گیا، سب سے زیادہ 47 فیصد اضافہ لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات میں ریکارڈ کیا گیا۔

آٹو سیکٹر کی پیداوار 29 فیصد اور انجنئیرنگ سیکٹر کی 26 فیصد زیادہ رہی، رپورٹ کے مطابق ستمبر میں فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 15 فیصد کمی دیکھی گئی،، جس کے باعث مجموعی طور پر بھی ستمبر کی پیداوار میں اگست کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔