خیرپورحادثہ،جاں بحق ہونے والے امان اللہ گوپانگ کی لاش گھرپہنچا دی گئی

خیرپورحادثہ،جاں بحق ہونے والے امان اللہ گوپانگ کی لاش گھرپہنچا دی گئی


 خیرپور (24نیوز):خیرپور حادثے میں جاں بحق ہونے امان اللہ گوپانگ کا تعلق رانی پور سے تھا جو نجی ہوٹل پر ملازم اور گھر کا واحد کفیل تھا، مرحوم کے سوگواران میں ایک بیٹی دو بیٹے اور بیوی شامل ہیں۔

خیرپور قومی شاہراہ پر ہونے والے افسوس ناک حادثے میں جہاں 20 گھرانوں کے چراغ گل ہوئے وہیں رانی پور سے تعلق رکھنے والا امان اللہ گوپانگ بھی شامل تھا جو نجی ہوٹل پر ملازم اور گھر کا واحد کفیل تھا۔امان اللہ گوپانگ کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا مرحوم کے سوگواران میں پندرہ اور بارہ سالہ دو بیٹے،8 سالہ بیٹی اور بیوی شامل ہیں۔لواحقین کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے کے بعد کسی حکومتی نمائندے نے ہم سے رابطہ کیا نہ کسی امداد کا اعلان۔