سپر ہیروز کی سُپر فلم جسٹس لیگ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

سپر ہیروز کی سُپر فلم جسٹس لیگ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا


 (ویب ڈیسک): باکس آفس پر بدستور ایکشن، تھرلر فلموں کا راج ہے، سپر ہیروز کی سُپر فلم جسٹس لیگ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

 

وہ آئی اور چھا گئی، مار دھاڑ سے بھرپور فلم جسٹس لیگ نے باکس آفس دوڑ میں سب فلموں کو مات دے دی۔ عام بچوں سے مختلف کمسن لڑکے کے گرد گھومتی فلم ونڈر دوسرے نمبر پر رہی

 

ایکشن کا شاہکار تھور رَگ نیرک تیسری پوزیشن پر برا جمان ہے۔ ڈیڈیز ہوم ٹو اس دوڑ میں چوتھے اور مرڈر آن دی اوریئنٹ ایکسپریس پانچویں نمبر پر آئی۔