خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان،مریضوں کوپریشانی کاسامنا

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان،مریضوں کوپریشانی کاسامنا


 خیبرپختونخوا (24نیوز):خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں سہولیات کی کمی، معلومات تک رسایی نے تحصیل کاٹلنگ اور تخت بھایی کے اسپتالوں میں تبدیلی کا پول کھول دیا۔ اسپتال میں جنریٹر کے لیے پیسے مریضوں سے وصول کیے جانے لگےجبکہ دیگر سہولیات بھی ناپید۔

معلومات تک رسایی قانون کے مطابق ضلع مردان کی 2 تحصیلوں کاٹلنگ اور تخت بھایی کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاٹلنگ اسپتال گزشتہ 2 سال سے بغیر ایم ایس اور ڈی ایم ایس کے چلایا جا رہا ہے جبکہ ان اسپتالوں میں .دیگر سہولیات بھی ناپید ہے۔معلومات تک رسایی قانون کے مطابق اسپتالوں میں ایمبولینس 2 سالوں سے خراب ہے جبکہ مریضوں سے اضافی پیسے لے کر جنریٹر  چلایا جا رہا ہے۔

آر ٹی آیی قانون کے تحت معلومات حاصل کرنے والے ادارے سی جی پی اے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے محکمہ صحت میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود دور دراز اضلاع کے اسپتالوں میں سہولیات کا نہ ہونا ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔