عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن بے ایمان نہیں ہوسکتے: عبدالعلیم خان

عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن بے ایمان نہیں ہوسکتے: عبدالعلیم خان


  لاہور(24نیوز):تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدرعبدالعلیم خانے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کے مسائل حل کرنا نہیں بلکہ کمیشن کھانا ہے ۔ عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن بے ایمان نہیں۔

لاہور پی سی ہوٹل میں فوڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو سب کچھ سکھایا جاسکتا ہے لیکن انہیں ایمانداری نہیں سکھائی جاسکتی ۔ گزشتہ تیس سالوں میں کوئی نیا ہسپتال تعمیر ہوا نہ ہی کالج یا سکول بنایا گیا۔ اگر کچھ بنایا گیا توصرف سڑکوں، پلوں اورنج میٹرو ٹرینیں بنوائی ہیں کیونکہ ان میں سے کمیشن ملتا ہے۔علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن بے ایمان نہیں ہوسکتے، اقتدار میں آکر عوام کے پیسوں پر پہرا دیں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ خوراک کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کو اپنی ترجیحات میں تبدیلی لانا ہوگی۔ کانفرنس سے جمشید اقبال چیمہ اور ارشاد احمد عارف نے بھی خطاب کیا۔