دنیا کے نمبر ون باؤلر حسن علی بنگلہ دیش میں بھی چھا گئے


(ویب ڈیسک): دنیا کے نمبر ون باؤلر حسن علی بنگلہ دیش میں بھی چھا گئے، بی پی ایل کے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کر ڈالا۔

 

بنگلہ دیش میں بھی حسن علی کے چرچے، بی پی ایل کے میچ میں 5 وکٹیں اڑا دیں۔ انہوں نے کومیلاوکٹورینز کی طرف سے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

انہوں نے ڈھاکا ڈائنامائیٹس کے ایون لوئیس سمیت پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمئیرلیگ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔