منظوروسان کے بعد اب سعید غنی کو بھی خواب آنے لگے ہیں:خواجہ اظہار الحسن


 کراچی (24نیوز):سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ، خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ سعید غنی کو پارٹی قیادت کو سبز باغ دیکھانے کے بجائے اپنی سیٹ بچانے کی خیر مانگنی چاہیئے ۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ، منظوروسان کے بعد اب سعید غنی کو بھی خواب آنے لگے ہیں ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اچھا ہوتا سینئر سیاسی رہنما، مخدوم امین فہیم مرحوم کی خدمات پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں بات کی جاتی۔ خواجہ اظہار الحسن نے دعوی کیا کہ کراچی تو کیا آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی کم سیٹیں لے گی۔