نیب نے پیراگون سوسائٹی انتظامیہ کو22 نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا


 لاہور(24نیوز): آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، نیب لاہور نے پیراگون سوسائٹی انتظامیہ کو بائیس نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ طلب کئے جانے والوں میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دو قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کیس، نیب نے پیراگون سوسائٹی انتظامیہ کو بائیس نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا.طلب کئے جانے والوں میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دو قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو اپنا گھر فراہم کرنے کے لئے آشیانہ اقبال منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے تین مختلف فرموں کے ساتھ تعمیراتی معاہدہ کیا۔ تاہم آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ نیب لاہور نے چیف ایگزیکٹو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، سپارکو گروپ، پیراگون ایکسینج پرائیوٹ لمیٹیڈ اور بسمہ اللہ انجئینرنگ کمپنی انتظامیہ سے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ مذکورہ کمپنیز کی انتظامیہ کو معاہدہ اور فائلز کی تصدیقی کاپیاں بائیس نومبر کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔