نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے روکنے کیلئے اپوزیشن نے رابطے تیز کردیئے

نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے روکنے کیلئے اپوزیشن نے رابطے تیز کردیئے


اسلام آباد (24 نیوز): نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے روکنے سے متعلق سینیٹ سے منظور شدہ بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری کے لئے اپوزیشن نے رابطے تیز کردیئے، خورشید شاہ نے کل اجلاس بلالیا۔

 

اپوزیشن نے نااہل سابق وزیراعظم کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن کی جانب سے نا اہل شخص کے سیاسی پارٹی کا سربراہ نہ بننے کا ترمیمی بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 

بل کی منظوری کے لیے حکومت کی طرح اپوزیشن بھی بھرپور تیاریوں میں ہے، اپوزیشن جماعتیں بل کی منظوری کے لیے ایک دوسرے سے رابطہ کررہی ہیں، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منگل کو تین بجے طلب کرلیا، جس میں ترمیمی بل کی منظوری کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

 

سینیٹ سے منظور شدہ الیکشن ترمیمی بل کے شق 203 کے مطابق کوئی بھی نا اہل شخص کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا، ترمیمی بل کیلئے جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق کی حمایت بھی حاصل ہے، سینیٹ میں اپوزیشن جماعتیں، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ایم کیوایم، اے این پی اور فاٹا ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔