بلاول کا دورہ جنوبی پنجاب سیاست کی سمت کا تعین کریگا: یوسف رضا گیلانی

بلاول کا دورہ جنوبی پنجاب سیاست کی سمت کا تعین کریگا: یوسف رضا گیلانی


 ملتان (24 نیوز): ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب سیاست کی سمت کا تعین کریگا۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کے جلسوں کی یاد تازہ کریں گے۔

 

ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں شہید بھٹو اور محترمہ بے نظیر نے ریکارڈ جلسے کئے تھے۔ بلاول بھٹو اپنی والدہ اور نا نا کے جلسوں کی یاد تازہ کریں گے۔

 

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جلسے کے لئے کارکنوں کو موبائلز کر رہے ہیں، جلد پیپلز پارٹی کا ٹریڈر ونگ تشکیل دیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ حکومت کو ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے چاہیے۔

 

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالات کے باعث تاجر طبقہ مشکلات اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔