انسٹاگرام کا جعلی لائکس اور فالوورز ڈیلیٹ کرنیکا فیصلہ

انسٹاگرام کا جعلی لائکس اور فالوورز ڈیلیٹ کرنیکا فیصلہ


24 نیوز : انسٹاگرام کا جعلی لائکس، تبصروں اور فالوورز پر کڑی  نظر رکھنے کا فیصلہ، انسٹاگرام کمپنی نے اس اقدام کو سیکیورٹی پالیسی کے اہم حصے کے طور پر متعارف کروایا ہے۔

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جعلی لائکس اور فالوورز کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انسٹاگرام کے مطابق ایپ میں مشین لرننگ پاور ماڈریشن ٹولز شامل کیے گئے ہیں،  جس کی مدد سے صارفین کے اکاؤنٹس میں جعلی فولوورز اور لائکس خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ کسی بھی اکاؤنٹ میں موجود جعلی فولوورز اور لائکس، جس میں کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی مداخلت زیادہ ہو اور وہ کمیونٹی گائیڈ لائنز اور اصول ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوں، انہیں حذف کردیا جائے گا۔