پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کل شروع ہوگی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کل شروع ہوگی


برسبین(24 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹیسٹ سیریزکل سے شروع ہوگی۔ ینگ فاسٹ باؤلرسولہ سالہ نسیم شاہ سمیت تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔کپتان اظہرعلی نے ٹیسٹ سیریز جیتنے کی امید لگالی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کا دکھ لئےکل برسبین میں آسٹریلیا کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوگا،کپتان اظہرعلی ،نائب کپتان اسد شفیق اوربابر اعظم آسٹریلوی باؤلرز کا مقابلہ کرنے کوتیار ہیں۔

پاکستانی سکواڈ میں تین نوجوان کھلاڑی بھی ڈیبیو کریں گے،16 سالہ نسیم شاہ تیز گیندیں پھینکنے والے باؤلرہیں،جن سے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ کو بہت سی امیدیں ہیں۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کاکہنا ہے کہ کینگروز پر دباؤ ڈالنے کے لیے پلانز ہیں، کوشش ہو گی بولرز ایسی جگہ پر بولنگ کریں کہ بیٹسمینوں سے غلطیاں ہوں۔ اسمتھ اور پاکستانی بولروں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان اب تک 64 ٹیسٹ میچز ہوچکے ہیں جن میں سے پندرہ میں پاکستان اور اکتیس میں آسٹریلیا نے کامیابی سمیٹی جبکہ اٹھارہ میچ ڈرا ہوئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer