بھارت:مذہبی تہوار میں شریک زائرین پر قیامت ٹوٹ پڑی

بھارت:مذہبی تہوار میں شریک زائرین پر قیامت ٹوٹ پڑی


امرتسر ( 24نیوز )بھارتی شہر امرتسر میں مذہبی تہوار میں شریک افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی، راون کا پتلا جلانے کی تقریب کے دوران ٹرین نے زائرین کو کچل دیا،حادثے میں 50افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر شہر کے قریب جوڑا پھاٹک کے ریلوے ٹریک پر دسہرے کے تہوار کے موقع پر راون کا پتلا جلایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے کہ تیز رفتار ٹرین آ گئی، اسٹیج سے لوگوں کو پیچھے ہٹنے کی اپیل بھی کی گئی لیکن لوگ راون کا پتلا نذر آتش کرنے کی تقریب دیکھنے میں اس قدر مگن تھے کہ انہیں ٹرین کے آنے کی آواز ہی نہ آئی اور تیر رفتار ٹرین بھرے مجمع کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔

حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer