بجلی جھٹکوں کے بعدعوام پر گیس بم گرادیا گیا

بجلی جھٹکوں کے بعدعوام پر گیس بم گرادیا گیا


اسلام آباد( 24نیوز )بجلی کے جھٹکوں کے بعد حکومت نے عوام کے کانوں سے دھواں بھی نکال دیا،اوگرانے گیس کی قیمتوں کو آگ لگادی، گیس کے فکسڈ چارجزکی مد میں تین سوفیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سردیوں سے پہلے حکومت کا عوام کو جھٹکا، گیس ایک بار پھر مہنگی کردی،اب فکسڈ چارجز کے نام پر صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائے گی،اوگرا دستاویز کے مطابق سرکاری دفاتر،ہسپتالوں، مسلح افواج کے میس اور تعلیمی اداروں کے لیے گیس مہنگی کردی گئی، رہائشی کالونیوں، پاور پلانٹس سمیت فلاحی اداروں کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز 3 ہزار 600 روپے بڑھا دئیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق گیس کے ماہانا فکسڈ چارجز 1 ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 680 روپے کردئیے گئے، کمرشل صارفین، ہوٹلز اور تجارتی مراکز بھی حکومتی نشانے پر آگئے ہیں،ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز1 ہزار225 روپے بڑھا کر5 ہزار 880 روپے کردئیے گئے،برف خانوں کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز ایک ہزار 225 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 880 روپے مقرر ہوگئے۔

اوگرا کی جانب سے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور ہوگا،صارفین اب بجلی کے بعد گیس کے لیے بھی بھاری رقم ادا کریں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer