عوام کی جیبیں صاف کرنیوالا”وارڈن“پکڑا گیا



گوجرانوالہ( 24نیوز )عوام جہاں اصلی ٹریفک وارڈنز کے چالانوں سے پریشان ہیں وہیںایک نقلی وارڈن بھی جیبیں صاف کرتے پکڑا گیا۔

گوجرانوالہ میں دس سال تک شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز پکڑا گیا۔چیف ٹریفک پولیس آفیسرکے مطابق ملزم شہزاد ٹریفک وارڈن کی وردی پہنے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا اور گرفتاری کے وقت بھی یونیفارم پہنے ملزم شہزاد کے پاس چالان بک اور پستول بھی موجود تھا۔

سی ٹی او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے یہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ملزم نے وردی، چالان بک اور سروس کارڈ کہاں سے حاصل کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer