تحریک انصاف نے ہتھیار ڈال دیئے



اسلام آباد( 24نیوز ) تحریک انصاف نے ہتھیار ڈال دیئے، ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کرلیا،مرکزی قیادت نے مولانا کو رام کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ اسلام آباد جائینگے،سپیکر قومی اسمبلی ان کو اپنے سخت گیر موقف میں نرمی لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرینگے،دوسری جانب جے یو آئی ف نے بھی اسد قیصر کی کوششوں کی پذیرائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی عمرہ سے واپسی کے بعد ملاقات کرینگے،دوسری جانب نیب کی طرف سے گرفتار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اسلام آباد میں قیام کیلئے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف سخت موقف اپنایا،جلسوں میں ان کو مولانا ڈیزل کے نام سے پکارتے رہے جبکہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کو یہودی ایجنٹ او ر ملک دشمن قرار دیتے ہیں،حال ہی میں کوئٹہ میں جلسہ کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اس حکومت کو ماننے کو دل نہیں کرتا،عمران خان کو وزیر اعظم کہنا کرسی کی توہین ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer