دو نہیں، تین سال،اسد عمر نے بجا دئیے خطرے کے گھنٹال



کراچی( 24نیوز )دو نہیں ,تین سال،اسد عمر نے بجا دئیے خطرے کے گھنٹال ، ان کا کہنا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا اور میڈیا میں معیشت پر بہت طوفان نظر آرہا ہے مگر ایسا نہیں اور کوئی ایسی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی،عوام کو دو نہیں تین سال تک تکلیف برداشت کرنی پڑے گی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی میں بروکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لیے بھر پور اقدامات ہوں گے، اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھنی چاہئیے، پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا ہے، ادراک ہے، کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانا ہے، کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے، مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہے اوور ریگولیٹ نہیں، کاروبار میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔

خبر پر تبصرہ سنئے اس ویڈیو میں:

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ میڈیا میں معیشت پر بہت طوفان نظر آرہا ہے، ایسا نہیں ہے کوئی ایسی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی، کرنٹاکاﺅنٹ خسارہ ڈھائی ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر ہوگیا ہے لیکن خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا ہے اور ستمبر میں کرنٹاکاﺅنٹ خسارہ کم ہوگا، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27فیصد کمی ہوگی، معاملات کنٹرول میں آرہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مجھے 21 کروڑ پاکستانیوں کو بچانا ہے، امپورٹرز نے اتنا پیسا کمایا جس کی کوئی حد نہیں ہے، امپورٹرز نے روپےکی قدر کم ہونے سے انونٹری پر اربوں روپےکمائے،رواں سال 12 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ ہے، مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سکیم ہے تو اسے ٹھیک ہوناچاہیے-

اظہر تھراج

Senior Content Writer