وزیر اعظم عمران خان کا عمرہ زائرین کو بڑا تحفہ

وزیر اعظم عمران خان کا عمرہ زائرین کو بڑا تحفہ


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب  پاکستانیوں پر لگا 2000 ریال کا عمرہ ٹیکس ختم کرنے پر راضی ہوگیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ، سعودی حکام نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر ہر سال تمام پاکستانیوں پر عمرہ کی ادائیگی کیلئےلگائے جانے والا  2000 ریال کا ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے یہ ٹیکس پاکستانی روپے کے حساب سے تقریبا 70 ہزار روپے بنتا ہے جوکہ اب لاگو نہیں ہو گا ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سے ملاقات میں پاکستانی عمرہ زائرین کو اضافی فیس سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔