ڈیم فنڈ کے نام پر دھوکہ کا انکشاف

ڈیم فنڈ کے نام پر دھوکہ کا انکشاف


گجرات ( 24 نیوز) ڈیم فنڈ کے نام پر زائد کرایہ وصول کیا جانے لگا، ریلوے حکام کی من مانی پر مسافر سراپا احتجاج ہیں۔

ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی،گجرات ریلوے کا عملہ ڈیم فنڈ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے لگا، ٹکٹ پر درج ڈیم فنڈ کیلئے 10 روپے کے بجائے 90 روپے وصول کرنے لگے، 310 روپے کا ٹکٹ 400 روپے میں فروخت کرنے پر مسافر سراپا احتجاج ہیں۔دوسری جانب ریلوے ماسٹر نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیاہے۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم، چیف جسٹس ڈیم فنڈ کی مد میں محکمہ ریلوے نے اکانومی کلاس کیلئے 2 روپے جبکہ اے سی کلاس کیلئے 10 روپے مقرر ہ کیا ہے۔