وزیراعظم کا نیک کام، مسجد تعمیر کروا دی

 وزیراعظم کا نیک کام، مسجد تعمیر کروا دی


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں مسجد تعمیر کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ میں مسجد تعمیر کروا دی ہے۔  وزیراعظم نے نئی تعمیر شدہ مسجد کا دورہ کیا، نماز بھی ادا کی۔  مسجد کی تعمیر رہائش گاہ میں با جماعت نماز کی ادائیگی کے لئے کروائی گئی ہے۔ اس سے قبل بنی گالہ میں نماز کے لئے مخصوص جگہ متعین نہیں تھی۔بڑی تعداد میں آنے والے پارٹی رہنماوں بھی انفرادی طور پر لان میں ہی نماز ادا کرتے تھے۔ وزیراعظم نے مسجد کی تعمیر پر اظہاراطمینان کیا ہے۔

یہ تصاویر مسجد بنانے سے پہلے کی ہیں جب وہ مسجد کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ کر رہے تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔