حکومت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے مکر گئی

حکومت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے مکر گئی


پشاور(24نیوز) خیبر پختونخوا حکومت پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے سے مکر گئی، صوبائی وزیر عاطف خان کہتے ہیں کہ گھروں کی تعمیر مشکل کام ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی یو ٹرن لے لیا، پچاس لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر تحریک اںصاف نے عوام سے ووٹ تو لیا لیکن اب اس وعدے سے مکر گئی.تحریک انصاف کے صوبائی وزیر کھیل و سیاحت عاطف خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ کبھی نہیں کہا کہ پچاس لاکھ گھر مفت بنائے جائیں گے، گھروں کی تعمیر مشکل کام ہے۔

بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا یو ٹرن لینا کوئی نہیں بات نہیں۔


 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔