لگثری گاڑی مالکان کیلئے بری خبر

لگثری گاڑی مالکان کیلئے بری خبر


لاہور ( 24 نیوز) قیمتی درآمدی گاڑیاں رکھنے والے افراد کیلئے بری خبر، حکومت نے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے لگثری گاڑیوں کیلئے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 1300 سی سی سے 1500 سی سی تک کی گاڑی پر سالانہ ٹیکس 6 ہزار  سے بڑھا کر 15 ہزار  کر دیا گیا ہے اور اسی طرح 1500 سے 2 ہزار سی سی تک پہلے 20 ہزار  ٹوکن ٹیکس تھا جس کو بڑھا کر 25ہزار  کر دیا گیا ہے۔ 2ہزار  سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کے لیے سالانہ ٹوکن ٹیکس  25 ہزار  تھا جس میں 75 ہزار  روپے کا اضافہ کر کے 1لاکھ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ 2500 سی سی سے اوپر جتنی بھی گاڑیاں ہیں ان پر پہلے 35ہزار ٹیکس تھا جو ، اب بڑھا کر 3لاکھ  تک کر دیا گیا ہے۔