محمد عباس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

محمد عباس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال


سیالکوٹ (24 نیوز) ابوظہبی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں شاندار مین اف دی سیریز قرار پانے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس اپنے گھر پہنچ گئے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عباس ایمریٹس کی پرواز EK 620 سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچ گئے، محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سترہ وکٹیں حاصل کیں،  ابوظہبی  ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ائیر پورٹ پر محمد عباس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر محمد عباس کا کہنا تھا کہ میرا اللہ پاک پر یقین تھاکہ ایک دن وہ مجھے کامیابی سے نوازے گا، ہر میچ میں شدید محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔میں تحصیل سمبڑیال میں پہلا ٹیسٹ پلیئر ہوں، اپنے علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کروں گا، مجھے یہ کبھی بتانے میں شرم محسوس نہیں ہوئی کہ میں نے ویلڈنگ اور چمڑے کا کام کیا ہے۔ محمد عباسٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کے بعد مزید ذمہ داری بڑھ گئی ہے، میری بیٹی کی بڑھ ڈے ہے سیریز کی کامیابی اسکے نام کی ہے۔