دنیا کا سب سے پتلا ، کم وزن فون متعارف

 دنیا کا سب سے پتلا ، کم وزن فون متعارف


لاہور (24 نیوز) جاپانی موبائل کمپنی نے دنیا کاسب سے پتلا اور کم وزن سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہ، جو آئندہ ماہ مارکیٹ میں‌ دستیاب ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ موبائل فون صرف 5.3 ملی میٹر موٹا اور 47 گرام وزنی ہےجبکہ اس فون میں کیمرے کی سہولت میسر نہیں ہے،  تاہم الیکٹرانک پیپر ٹچ سکرین والے کریڈٹ کارڈ کے سائز کے موبائل فون میں  میسجز، کالز، انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت  موجود ہے۔ یہ موبائل فون بلیک کلر میں دستیاب ہو گا جسکی قیمت 280 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے47 گرام وزن اور 5.3 ملی میٹر موٹائی کے حامل اس فون میں ای بُک جیسی الیکٹرانک پیپر ٹچ سکرین ہے۔