شاہد آفریدی سرفراز کی حمایت میں بول پڑے

شاہد آفریدی سرفراز کی حمایت میں بول پڑے


ملتان ( 24نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان نے کہا کہ سرفرازاحمد نے ٹیم کو بہت اچھا چلایا، مہنگی پرعوام تھوڑا صبر سے کام لیں حکومت کو تھوڑا وقت دیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جس مقصد کے لیے ہم یہاں آئے ہیں اس کے لئے سب ہمارا ساتھ دیں،ہم اپنی قوم کی بیٹیوں کی تعلیم کے پراجیکٹ کے لیے یہاں آئے ہیں،ان کا مہنگائی پر کہنا تھا کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے اور حکومت کو وقت دینا چاہیے۔

سرفرازاحمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میرے خیال میں سرفراز نے ٹیم کو بہت اچھا چلایا،عوام تھوڑا صبر سے کام لیں، حکومت کو تھوڑا وقت دیں۔