ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہونا شروع

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہونا شروع


24نیوز:نو محرم الحرام کوملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر  موبائل سروس بند  ہونا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نواور دس محرم الحرام کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس بند  کرنے کا کہا گیا تھا۔جن شہروں میں موبائل سروس معطل کی گئی ان میں کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ حیدر آباد , اسلام آباد  اورسرگودھا  شامل ہیں۔ موبائل سروس صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بند رہے گی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے جلوس حساس ہونے کی وجہ سے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا علاوہ ازیں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔