گاڑی چلانے سے پہلے سیکھ لیں ورنہ آپ کے ساتھ بھی یہ ہو سکتا ہے

گاڑی چلانے سے پہلے سیکھ لیں ورنہ آپ کے ساتھ بھی یہ ہو سکتا ہے


میری لینڈ(24نیوز) خاتون کار سمیت سوئمنگ پول میں جا گری ،خاتون ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھی۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی ریاست میری لینڈمیں 60سالہ خاتون ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور گھر کے سوئمنگ پول میں کار سمیت جا گری۔واقعے کے فوری بعدخاتون کوبحفاظت باہر نکال لیا گیا  جبکہ گاڑی کو پول سے نکالنے کیلئے کرین بلوائی گئی۔ خاتون کے گاڑی سمیت سوئمنگ پول میں جا گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنے شروع کر دئیے جبکہ کئی افراد نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر تنقید بھی کی۔