’’چیز برگر مفت کھانے کی دعوت سب کیلئے‘‘

’’چیز برگر مفت کھانے کی دعوت سب کیلئے‘‘


واشنگٹن(24نیوز)اتنا بڑا برگر وہ بھی ’’مفت‘‘ تین گھنٹے میں کھانے کی شرط،یہ چیلنج 13سال سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برگر کانام سنتے ہی اکثر افراد کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور اگر یہ مفت مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے، امریکی ریاست نیو جرسی کے ٹاؤن میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوراک افراد کو 50پونڈ وزنی دیوہیکل چیز برگرمفت کھانے کی دعوت دی  جسے تقریباً پانچ افراد کو تین گھنٹے میں ختم کرنا تھا اورنہ کھانے کی صورت میں202 ڈالربِل دینا پڑے گاجبکہ برگر ختم کرنے والوں کو ایک ہزار ڈالر انعام دیا جانا تھا۔

اس دیوہیکل چیز برگر کو 25پونڈ گوشت، پانچ پونڈ چیز، سلاد کے پتوں،پیاز ٹماٹر اور مختلف ساس سے تیار کیا گیا تھا۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ چیلنج 13سال سے جاری ہے جس میں درجنوں افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی مونسٹر برگر چیلنج جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔