روٹھے اتحادیوں کو منانے کیلئے ایک بار پھر ”ترین طیارے“نے کام دکھا دیا

روٹھے اتحادیوں کو منانے کیلئے ایک بار پھر ”ترین طیارے“نے کام دکھا دیا


کوئٹہ24نیوز  ) پی ٹی آئی کے اتحاد ی ناراض ہوگئے،منانے کیلئے ایک بار پھر ”ترین طیارے“نے کام دکھا دیا، کوئٹہ میں ڈیرے ڈال لئے۔

وزیراعظم کی طرف سے افغان مہاجرین کوشہریت دینے کے اعلان کے بعد بی این پی مینگل حکومت سے ناراض ہوگئی جس کو منانے کیلئے جہانگیر ترین پہنچ گئے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وفد کے ہمراہ اختر مینگل سے ملاقات کی۔وفد میں پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر بھی شریک تھے۔

پی ٹی آئی وفد نے اختر مینگل کو جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جہانگیر ترین نے کہا وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں جامع تقریر کی، چاہتے ہیں ملکر مسائل حل کیے جائیں۔ جہانگیر ترین نے اختر مینگل کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کی بات وزیر اعظم تک پہنچاؤں گا۔

واضح رہے کہ اختر مینگل کو افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات ہیں۔