وطن کے دو اور بیٹے دھرتی پر قربان



( 24نیوز )افغان بارڈرپردہشتگردوں کےحملہ میں میجرعدیل شاہد،سپاہی فرازحسین شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجرعدیل شاہد،سپاہی فرازحسین افغان سرحد پرمامورتھے،دونوں شہید دہشتگردوں کی لگائی گئی آئی ای ڈی کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہو گئے،میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین نے مہمند ایجنسی پاک افغان بورڈر پر جام شہادت نوش کیا، شہید افسر کی نگرانی میں بارڈر پر باڑ لگائی جارہی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی اور سپاہی فراز حسین کوٹلی کے رہنے والے تھے,بارود مواد کا دھماکا مہمند ڈسٹرکٹ میں ہوا.