شمالی کوریا کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان


پیانگ یانگ(24نیوز) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے میزائل تجربات ملتوی کرنے اور جوہری تجربات کا ایک مقام بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے کہا ہے کہ کہ ایٹمی یا میزائل تجربات کی اب کوئی ضرورت نہیں۔ شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات کو بند کر رہے ہیں اور پیانگ یانگ اب میزائل تجربات نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا شمالی کوریا عالمی دنیا سے ایٹمی تجربات ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد معاشی ترقی اور قیام امن ہے۔ کم جونگ ان آئندہ ہفتے جنوبی کوریائی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نےشام پر حملے میں105 ٹوماہاک میزائل فائر کیے

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے اس فیصلہ کو خیر مقدم کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ دنیا اور شمالی کوریا کیلئے بڑی اور اچھی خبر ہے۔ انھوں نے کم جونگ ان سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان ملاقات رواں سال جون میں ہونے کے امکانات ہیں۔