اتائی خاتون نے نومولود کی جان لے لی

اتائی خاتون نے نومولود کی جان لے لی


(24نیوز) فیروز والا میں اتائی خاتون نے نومولود کی جان لے لی.گوجرانوالہ میں حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، گھوٹکی میں تیرہ سالہ بچی کے پراسرار قتل کا واقعہ پیش آیا ہے.

 فیروز والا میں اتائی خاتون نے نومولود کی جان لے لی، اتائی خاتون نے شیو کرنے والے بلیڈ اور کپڑے کاٹنے والی قیچی سے حاملہ خاتون کا آپریشن کر ڈالا، آپریشن کے دوران ہی نومولود دم توڑ گیا، لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ نومولود کی موت سر میں قینچی لگنے سے ہوئی، شاہد پروین نامی خاتون نے گھر میں ہی میٹرنٹی ہوم کھول رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان

 گوجرانوالہ کے گاؤں 347 ای بی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر ڈالا، پولیس کے مطابق ملزم روف نے چھری کے وار کرکے 22سالہ بہن کو قتل کیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی ہے۔

جبکہ گھوٹکی میں تیرہ سال کی بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بچی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کررہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں، پوسٹ مارٹم کل ہوسکے گا۔

خیرپور سٹی ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے سے دو کم سن بچے دم توڑگئے، دم توڑنے والے بچوں میں 8 ماہ کا فہد اور ایک سال کا وقار جاگیرانی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج پر اسپتال کا ایم ایس مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: رشتہ سے انکار، 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیاگیا

اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران آٹھ خواتین سمیت بائیس ملزم گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلیں اور اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیں۔

گجرات میں تین طالبات سے تیزاب گردی کے واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، پولیس دیگر شریک ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

۔