شہر قائد کے باسی پانی کی بوند کو ترس گئے


کراچی (24نیوز)  چشتی نگر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، پینے کے پانی کی تلاش میں شہری دربدر اور خاک بہ سر ہورہے ہیں، واٹر بورڈ کے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے سبھی دعوے جھوٹ ثابت ہونے لگے ہیں۔

شہر قائد کے باسی پانی کو ترس گئے اورنگی ٹاون چشتی نگر کے مکین پانی کے لئے مارے مارے پھرنے لگے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم دستیابی پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  شمالی کوریا کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان

سندھ اسمبلی میں پانی کی قلت کے سندھ اسمبلی میں سراپا احتجاج سیف الدین خالد نے کہا کہ میں ایم کیو ایم میں تھا تو ہاتھ بندھے ہوئے تھے وہ اپنے نئے سربراہ کی تعریفیں کرتے رہے۔

سیف الدین نے مزید کہا کہ حکومت پانی واٹر ٹینکوں میں دینے کا کہہ تو رہی ہے مگر علاقہ میں عوامی ٹینک سرے سے موجود ہی نہیں ہیں علاقہ مکین جائیں تو جائیں کہاں