شمالی وزیرستان کے تاجروں کی سنی گئی

شمالی وزیرستان کے تاجروں کی سنی گئی


اسلام آباد(24نیوز) چارروز سے جاری شمالی وزیرستان کے تاجروں کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر شمالی وزیرستان جاکر معاملہ حل کروائیں گے۔ پولیٹیکل ایجنٹ کی مشترکہ کوششوں سے تحریری معاہدہ طے پایا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے تاجروں کا نیشنل پریس کلب کے باہر چار روز سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم۔ ڈی جی آئی ایس پی آر، پولیٹیکل ایجنٹ اور دھرنے کے شرکا کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہوئے۔معاہدے کا اعلان صدر انجمن تاجران شمالی وزیرستان محمد شفیق نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: چیف جسٹس

معاہدے کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور 22 اپریل کو شمالی وزیرستان جاکر کمیٹی کی مدد سے تاجروں کی دکانیں بحال کرائیں گے۔قبائلی تاجروں کے مطالبے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرکے مطالبات کی منظوری اور اگلے مراحل سے آگاہ کیا۔