کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے: اویس لغاری


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی۔ وفاقی وزیرپاورڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ معاملے کے حل کیلیے سندھ حکومت کو پہل کرنا ہوگی۔ کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے۔

  کراچی کے عوام کو اگلے ہفتےبھی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا نہیں مل پائے گا۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو کراچی میں بجلی بحران کا زمہ دار قرار دے دیا۔ اویس لغاری نے صاف کہہ دیا کہ پہلے واجبات کی ادائیگی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان کے تاجروں کی سنی گئی

اویس لغاری کی زیر صدارت ہونے والی ہنگامی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک، پٹرولیم ڈویژن اور نیپرا حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی ہوا۔ اویس لغاری نے کہا کہ کراچی کی عوام کیلیے بغیر معاہدے کے 650 میگاواٹ بجلی کے الیکٹرک کو دے رہے ہیں۔ مراد علی شاہ بجلی چوری روکنے کے لئےعملی اقدامات کریں۔