غریب نوجوان کا ادھارواپس مانگنا جرم بن گیا

غریب نوجوان کا ادھارواپس مانگنا جرم بن گیا


کوٹ ادو(24نیوز) کوٹ ادو میں پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ، غریب نوجوان نے اپنا دیا ہوا ادھار واپس مانگا تو با اثر شخص نے تشد د کا نشانہ بنا ڈالا۔

الٹا چور کوتوال کوڈانٹے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس، یہ سب باتیں سچ ثابت ہوئیں کوٹ ادو میں جہاں غریب نوجوان کا ادھارواپس مانگنا جرم بن گیا، ادھار واپس کیا مانگا بااثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر ہوسٹس کے بھارتی گانوں پر ٹھمکے

اس ستم سے دل نہ بھرا تو پولیس کو بلا کرڈکیتی کا مقدمہ ڈال دیا، پولیس نے بھی بنا تحقیق ڈکیتی کا مقدمہ درج کر ڈالا۔