سری لنکا دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 300ہوگئی،کرفیو نافذ



 کولمبو (24نیوز) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں دھماکوں کے نتیجےمیں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 300ہوگئی جبکہ اس سے زیادہ تعداد زخمیوں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں متعد دھماکے ہوئے ہیں، 2 گرجا گھروں میں دھماکے کے نتیجے میں300 سےزائد افراد ہلاک اور 500 سے زائدزخمی ہوگئے ہیں، ایک دھماکا کولمبو اور دوسرا کٹانہ کے گرجا گھر میں ہوا، دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریب کے دوران ہوئے ، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ 6 دھماکے کئے گئے، واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے،  دھماکے  دو گرجا گھروں اور دو ہوٹلوں میں کئے گئے جس کے نتیجے میں 300 سےزائد افراد ہلاک اور 500 سے زائدزخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم عمران نےخوفناک دہشت گرد حملے اور اسکے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER