وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے بعد آج ہمسایہ ملک روانہ ہوں گے

وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے بعد آج ہمسایہ ملک روانہ ہوں گے


کوئٹہ(24نیوز)وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا مختصر دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کوئٹہ میں’’ نیا پاکستان ہاﺅسنگ ‘‘ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد ازاں ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب بیوٹمز کے ایکسپو سینٹر میں ہوگی جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے۔اس تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سمیت اہم شخصیات شریک ہونگی۔

سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم دوہ کوئٹہ کے بعد ایران کے دورے پر مشہد روانہ ہوجائیں گے۔ایران کے دورہ کے دوران وزیر اعظم ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای،ایرانی صدر حسن روحانی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے،وزیر اعظم کو تہران میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer