پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ایسٹر‘‘منایا جارہا ہے



کراچی (24نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹ منارہی ہے، اس مناسبت سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مرکزی عبادتی تقریبات کا آغاز ہفتے کی شب سے ہو چکا ہے، جو اتوار کو دِن میں بھی جاری رہیں گی۔

ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40 روزے رکھے جاتے ہیں۔ ایسٹر کو ’ عید پاشکا ‘ یا ’ عید قیامت المسیح ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

اتوار کے روز دنیا بھر میں لاکھوں مسیحی ایسٹر کا تہوار گرجا گھروں میں خصوصی سروسز، عبادات، روائتی دعائیہ گیتوں اور قدیم و جدید موسیقی کے ساتھ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر عالمِ عیسائیت کی اہم ترین مذہبی تقریبات مشرق وسطیٰ میں یروشلم اورکیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن میں منعقد ہوں گی‘ کیتھلوک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپائے روم خصوصی دعا کر وائیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer