پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا



لاہور( 24نیوزورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ سے پہلے پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لیگ سپنر شاداب خان ہیپاٹائٹس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مشن ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کے لئے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے، دورہ انگلینڈ سےقبل پاکستانی ٹیم کےمعروف کھلاڑی آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے، قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کا ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، کرکٹر کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں تاہم پی سی بی ذرائع کے مطابق اب شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

چیف سلیکٹر  انضمام الحق کاکہناتھا کہ شاداب خان انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے دستیاب نہیں ہوں گےوہ ہمارا اہم پلیئر ہے،شاداب کوصحت یاب ہونےمیں ایک ماہ لگےگا،امید ہے شاداب خان ورلڈ کپ تک ٹھیک ہوجائیں گے،تاحال انگلینڈ کے خلاف شاداب خان ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔