وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف بنی گالہ سے تحریک کا آغاز



اسلام آباد(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کےخلاف پی ٹی آئی کارکن بنی گالا پہنچ گیا، کارکن کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب لگانا،غلط فیصلہ ہے، وزیر اعظم عمران خان سے ملکر بتانا چاہتا ہوں،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کارکن کو منانے کی کوشش کی لیکن کارکن کے نا ماننے پر ہولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اہم بیٹھک بنی گالا بلائی تو پنجاب کا ایک کارکن اپنے وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف بنی گالا پہنا اور احتجاج کرنے لگا،کارکن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملکر بتانا چاہتا ہوں کہ عثمان بزداد کو وزیر اعلیٰ لگانا غلط فیصلہ ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا سے کرنے پہنچیں تو انہوں نے کارکن کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کام نہ آئی۔

کارکن کے بات نہ ماننے پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی کارکن کو منانے کی کوشش بھی کام نہ آئی،مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کے بعد روانہ ہوئیں تو پولیس نے کارکن کو حراست میں لے لیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer