" پیپلز پارٹی قوانین کے غلط استعمال کے آگے پہاڑ بن کر کھڑی رہے گی"



کراچی( 24نیوزبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسٹر تہوار کے موقعے پرمسیحی بہنوں اور بھائیوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کے غلط استعمال کے آگے پہاڑ بن کر کھڑی رہے گی.

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےایسٹر تہوار کے موقعے پر اپنے  پیغام کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سےمسیحی بہنوں اور بھائیوں کودل کی گہرائیوں سے ایسٹر کی مبارکباددیتا ہوں،پاکستان قوس و قزح کی طرح ہے، اس میں بسنے والے مختلف مذہبی، نسلی اور لسانی گروہ خوبصورت رنگ ہیں، مسیحی کمیونٹی کا پاکستان کے قیام اور ملکی ترقی میں کردار اپنی تعداد سے ہزاروں گنا زیادہ اور شاندار ہے، قائداعظم نے کہا تھا پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور یکساں حقوق میسر ہوں گے۔

بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ شہید بھٹو کا بنایا ہوا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کے غلط استعمال کے آگے پہاڑ بن کر کھڑی رہے گی،دنیا میں بین المذاہب اور بین العقائد ہم آہنگی کی ضرورت جتنی آج ہےپہلے شاید کبھی رہی ،ان کامزید کہناتھاکہ خطرناک ہتھیاروں کی موجودگی، عدم رواداری اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کے رجحانات میں اضافہ نسلِ آدم کے لئے خطرہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ آج پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں مانگیں، وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئےمسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔