بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا؟

بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا؟


لاہور(24نیوز) کسانوں کے لئے بری خبر، محکمہ موسمیات نےمنگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں ، آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ پھر شروع ہوگا، مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا، جمعرات کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک سلسلہ پھیل جائے گا،جمعہ کے روز مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی علاقوں میں پھیل جائے گا، سلسلے کے زیر اثر منگل سے جمعرات کےدوران خیبرپختونخوا اورمنگل سے جمعہ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوٗں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، قلات، نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں بھی بعض مقامات پر تیز، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بدھ سے جمعرات کے دوران بالائی، وسطی پنجاب کے علاقوں ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن اورسکھر ڈویژن میں گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات نےاس دوران کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔