پانچ سال میں 50لاکھ نہیں تو زیادہ گھر بنیں گے:عمران خان



 کوئٹہ(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ' نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے' کے سنگ بنیاد رکھ اور ان کا تقریب سے خطاب جاری ہے۔ 

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مشرف دور میں ایک ماہ جیل میں رہا وہ صرف غریب نظر آئے،بڑے بڑے ڈاکو اور چور تو اسمبلیوں میں موجود تھے،اب بڑے بڑے ڈاکوئوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں،طاقتور ظلم کرتا ہے تو مظلوم کو انصاف دینا ہے،چھوٹے طبقے اور چھوٹے علاقوں کو اوپر لانا ہے۔سابق حکمرانوں نے ملک سے دشمنوں جیسا سلوک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یورپ میں 80سے 90فیصد لوگ بینکوں سے قرض لیتے ہیں،ہم بینکوں سے آسان قرض بنانے کی کوشش کررہا ہوں،سابق حکمرانوں نے بلوچستان کی فکر نہیں کی،میں بلوچستان کے ووٹ کے بغیر بھی وزیر اعظم بن سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں میری ذمہ داری ہے کہ ملک کا خیال رکھوں۔سب کو سنوں،سب کیلئے کام کروں۔

کہتے تھے پاکستان میں بیورو کریٹ کام نہیں کرتے ،  طارق بشیر چیمہ نے منصوبے کیلئے جنون کیساتھ کام کیا، طارق بشیر چیمہ کی تقریر میں پی ٹی آئی کا جنون نظر آیا،  پاکستان میں صرف امیر آدمی گھر بنانے کا سوچتا ہے ، بدقسمتی سے تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ میں گھر نہیں بن سکتے،  زمین کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے گھر بنانا مشکل ہو گیا، وزیراعظم گھر بنانے کیلئے طالبعلم تعمیراتی کمپنیاں بنائیں، عام آدمی کے سر پر چھت ہونا سب سے بڑی ضرورت ہے ،  کوئٹہ کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے ،  کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں بلند عمارتیں بنائی جائیں ، پاکستان میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ، وزیراعظم عمران خان 2008 میں ملک کا قرضہ 6ہزار ارب تھا، 2008 سے 2018 تک قرض 30 ہزار ارب تک جا پہنچا ،  ٹیکس میں مد میں ساڑھے 4 ہزار ارب اکٹھے ہوتے ہیں، قرضوں کی قسطوں میں 2 ہزار ارب ادا کرنا پڑتا ہے ، 15 سال تک لوگوں نے میرا مذاق اڑایا،  شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے ،  پاکستان میں آج بیرونی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں ،ملک کو مقروض کرنے والوں کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی ضرورت نہیں،کرپشن کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ، جیلوں سے گھبرائے لوگ حکومت گرانا چاہتے ہیں ،  فضل الرحمان چاہتے ہیں نہ خود کھیلوں اور نہ کسی کو  کھیلنے دوں،  بلوچستان میں ایک لاکھ 10 ہزار گھر بنائے جائیں گے،  مچھیروں کیلئے بلوچستان میں سب سے زیادہ گھر بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کر دیا ،وزیراعظم عمران خان کو یادگاری پینٹنگ پیش کی گئی ۔

دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ہزارہ برادری کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے ہزار گنجی خودکش حملے میں شہید افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے شہید افراد کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم دوہ کوئٹہ کے بعد ایران کے دورے پر مشہد روانہ ہوجائیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer