عمران خان کوبہت جلدملک سے بھاگنا پڑے گا:جواد احمد

عمران خان کوبہت جلدملک سے بھاگنا پڑے گا:جواد احمد


لاہور( 24نیوز ) جواد احمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا وزیراعظم عمران خان پاکستانی سیاست کے سب سے بڑےوڈھیٹ بہروپئے ہیں,ان صاحب کوبہت جلدملک سے بھاگنا پڑے گا.

تفصیلات کے مطابق سربراہ برابری پارٹی جواد احمد نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ' عمران خان پاکستانی سیاست کے سب سے بڑےوڈھیٹ بہروپئے ہیں،ان کےاندرمڈل کلاس اورغریبوں کیلئےکوئی درد نہیں، اور نہ یہ کہنے میں کوئی شرم ہےکہ وہ اپنی گورنمنٹ کا بیٹنگ آرڈر بدل رہے ہیں،میرے الفاظ یاد رکھئیے،ان صاحب کوبہت جلدملک سے بھاگنا پڑے گاورنہ لوگ انہیں نہیں چھوڑیں گے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  چیئرمین  برابری پارٹی  پاکستان  جواد احمد  نے کہا کہ  عمران خان  نے کرپشن، دھاندلی اور نوازشریف و شہبازشریف چور کے نعروں پر سیاست کی، آرٹیکل 3 کے تحت ریاست روزگار دے۔