ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، سابق وفاقی وزیر صحت نے سب بتادیا

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، سابق وفاقی وزیر صحت نے سب بتادیا


لاہور( 24نیوز ) سابق وفاقی وزیرصحت عامر کیانی نے کہاوزیراعظم کا فیصلہ تسلیم کیا، مگرمیرا کوئی قصورنہیں، دکھ ہوا کہ مجھ پرنااہلی کا الزام لگ گیا، ‏ڈالرمجھ پربھی قیامت بن کرگرا، ادویات کی قیمتیں کچھ مسلم لیگ ن نے بڑھائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرصحت عامر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ‏ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم مگرمیرا کوئی قصورنہیں،ڈالرمجھ پربھی قیامت بن کر گرا،دکھ ہوا کہ مجھ پرنااہلی کا الزام لگ گیا،ان کاکہناتھاکہ‏ ادویات کی قیمتیں کچھ مسلم لیگ ن کی کابینہ نے بڑھائیں،کچھ ڈالرسے بڑھیں، ‏345 ادویات کی قیمتوں میں2.4فیصد اضافے کا فیصلہ ن لیگ کے دورمیں ہوا،‏ہم نے کمپنیوں کے خلاف چھاپے مارے ،متعدد کمپنیوں کو بند بھی کیا۔

عامر کیانی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت کے باعث ہم نے دوسری ادویا ت کی قیمتوں میں 2 سے 9 فیصد اضافہ کیا جب کہ مسلم لیگ (ن) میرے دعوی کو چیلنج کرے حقائق سامنے لائے؟

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہناتھاکہ عمران خان پراعتماد ہے وہ عوام کادکھ برداشت نہیں کرسکتے، ان کی نظر عوام پر ہے اور مجھے ان کا فیصلہ تسلیم ہے وہ میرے لیڈر ہیں،  وہ بندوق دیکر بارڈر پر بھی بھیج دیں تو جانے کو تیار ہوں۔