اسد عمر کا استعفیٰ، جہانگیرترین بھی بول پڑے

 اسد عمر کا استعفیٰ، جہانگیرترین بھی بول پڑے


اسلام آباد( 24نیوز ) جہانگیرترین اسد عمر کی حمایت میں بول پڑے،سابق وزیرخزانہ کیخلاف سوشل میڈیا کمپین پر شدید تنقید کی،میری اور پارٹی کی نظر میں اسد عمر کی بہت قدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ٹویٹر پر اسد عمر کےحق میں کھل کر سامنے آگئے،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر حامی اور سرگرم صارف فرحان ورک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اسد عمر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی وہ مذمت کرتے ہیں، جہانگیر ترین نے کہا کہ ' اسد عمر اور میں نے مل کر 8 سال 'اسٹیٹس کو' کے خلاف جدوجہد کی اور میں آج بھی اُن کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں'۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ' کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کا اہم مقام ہے جو قائم رہےگا اور پوری جماعت اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے'۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER