سندھی ثقافت کی پہچان اجرک کی مقبولیت میں اضافہ

سندھی ثقافت کی پہچان اجرک کی مقبولیت میں اضافہ


راولپنڈی(24نیوز) اجرک کے لیے اب سندھ جانے کی ضرورت نہیں، سندھی ثقافت کی پہچان اجرک اب راولپنڈی میں بھی مقبول ہو رہی ہے، شہر میں قائم بازاروں میں جگہ جگہ اجرک کے سٹالز اور دکانیں موجود ہیں۔

سندھی ثقافت کا سنگھار اجرک اب راولپنڈی کےبازاروں کی بھی زینت بن چکی ہے۔اجرک کےاسٹالز اور دکانیں شہربھرکےبازاروں میں قائم ہیں۔اجرک کےشوقین حضرات اپنے علاقے میں اجرک کی دستیابی پر کافی خوش دکھائی دیتےہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے اجرک بیچنے والے دکاندار کا کہناہے کہ کراچی سے خیبر تک اجرک کو کافی پسند کیا جا رہا ہے لوگ اسے پاکستان کا لباس مانتے ہوئے شوق سے خریدتے ہیں۔

سندھی ثقاف کےرنگوں میں لپٹی پ خوبصورت چادر مہمانوں کو بطور تحفہ دے کر دلی محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔